الہام علی یف کاآذربائیجان کو ٹرانسپورٹ مرکز بنانے کا عزم
باکو( ترکیہ خبر)آذربائیجان کو خطے کے ایک اہم ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل کے مرکز میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے 2026 کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس ہدف کے حصول کے لیے اپنی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے راستے منتقل ہونے والے مال و اسباب کے حجم کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس سے خطے میں تجارتی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔