ایرانی صدر کے خیرسگالی الفاظ پر الہام علیئیف کا اظہارِ تشکر
باکو ( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے آذربائیجان کے لیے محبت اور خلوص پر مبنی الفاظ پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔صدر الہام علیئیف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ صدر مسعود پزشکیان نے آذربائیجان کے بارے میں جو خلوص اور محبت بھرے الفاظ کہے، وہ ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور ایران کے عوام ہمیشہ مشکل اور کڑے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ خطے میں حالیہ واقعات کے پس منظر میں ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ آذربائیجان برادر ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔