الہام علییف کی سابق یوکرینی صدر وکٹر یوشینکو سے ملاقات

الہام علییف کی سابق یوکرینی صدر وکٹر یوشینکو سے ملاقات

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے باکو کے دورے پر آئے ہوئے یوکرین کے سابق صدر وکٹر یوشینکو سے ملاقات کی۔آذربائیجانی صدر کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے 20 سال سے زائد عرصے پر محیط اپنی شناسائی اور خوشگوار یادوں کو تازہ کیا جبکہ آذربائیجان اور یوکرین کے تعلقات کے فروغ کے لیے ماضی میں کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو بھی یاد کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے مستقبل کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آذربائیجان میں یوکرین کے سفیر نے صدر الہام علییف کو ’’شہر اِرپن کا اعزازی شہری‘‘ قرار دیے جانے کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.