ترکیے میں خود کفیل لگژری رہائشی منصوبہ شروع
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیے کے مغربی صوبے ازمیر میں ون پلینٹ ہیبی ٹیٹ کے نام سے ایک منفرد رہائشی منصوبہ زیر تعمیر ہے، جسے اس کی کمپنی نے دنیا کا پہلا مکمل خود کفیل لگژری طرزِ زندگی کا ماڈل قرار دیا ہے۔منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والی لگژری رہائش گاہیں بین الاقوامی پیسیو ہاؤس معیار کے مطابق تیار کی جائیں گی، جس کا اطلاق ترکیے میں پہلی مرتبہ اجتماعی سطح پر کیا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق منصوبے کا مقصد ایسا رہائشی نظام قائم کرنا ہے جو اپنی توانائی خود پیدا کرے، پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنائے اور اپنی خوراک بھی خود پیدا کرے۔کمپنی نے اپنے اعلامیے میں منصوبے کو ’’نئی تہذیب کی بستی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض منصوبے صرف نئے گھر تعمیر کرتے ہیں، جبکہ ون پلینٹ ہیبی ٹیٹ مستقبل کی انسانی زندگی کے لیے ایک نیا طرزِ رہائش متعارف کرانے کی کوشش ہے۔