ترک وزیر دفاع کی قطری نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو
انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیے کے وزیر دفاع یشار گولر نے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن بن علی آل ثانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ترکیے کی وزارت دفاع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی دفاع اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت دفاع نے ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔