مکہ دفاعی معاہدہ دنیا کو اہم پیغام دینے کا موقع ہے: اردوان

مکہ دفاعی معاہدہ دنیا کو اہم پیغام دینے کا موقع ہے: اردوان

استنبول/مقبوضہ بیت المقدس/انقرہ( تر کیہ خبر)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیے، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک منفرد تبدیلی کی علامت ہے اور دنیا کو اہم پیغام دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔الجزیرہ عربی کو دیے گئے انٹرویو میں اردوان نے کہا کہ مکہ میں تینوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہونا ایک خصوصی اہمیت رکھتا ہے، جبکہ اس معاہدے نے عالمی سطح پر ایک الگ اور مضبوط پیغام پہنچایا ہے۔ترک صدر نے کہا کہ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب نے یہ معاہدہ مکمل اطمینان کے ساتھ کیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تینوں ممالک کے لیے باعثِ خیر ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مکہ میں اس معاہدے کا طے پانا اور تینوں ممالک کا ایک ساتھ آنا اس کی اہمیت کو مزید بڑھاتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.