آذربائیجان میں 3 روسی شہریوں کے خلاف فوجداری تحقیقات شروع

آذربائیجان میں 3 روسی شہریوں کے خلاف فوجداری تحقیقات شروع

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ ملک کے آئینی نظام کو طاقت کے ذریعے تبدیل کرنے، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی، قومی منافرت اور دشمنی کو ہوا دینے اور دہشت گردی کے لیے عوامی طور پر اکسانے کے الزامات سے متعلق مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں۔پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق تحقیقات کے دوران روسی شہریوں ایوان آندرے وچ کنیازوف، سیمیون سرگئی وچ اورالوف اور الیکسی الیگزینڈرو وچ چادایف کے خلاف معقول شواہد سامنے آئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نے 14 جولائی 2026 کو ’’سیمیون اورالوف‘‘ نامی یوٹیوب چینل کے پروگرام ’’کلیرٹی آف انڈراسٹینڈنگ‘‘ میں شرکت کے دوران آذربائیجان کے خلاف پرتشدد کارروائیوں، آئینی نظام کی طاقت کے ذریعے تبدیلی اور ملک کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ساتھ ساتھ قومی منافرت اور دشمنی کو ہوا دینے والی باتیں کیں۔پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق مذکورہ افراد کے خلاف تحقیقات قانونی طریقہ کار کے تحت جاری ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.