الہام علیوف کی اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کو مبارکباد
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کو ملکی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے پر مبارکباد دی ہے۔صدر الہام علیوف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ جورجیا میلونی کی یہ تاریخی کامیابی ان کی مضبوط قیادت، سیاسی عزم اور اطالوی عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔انہوں نے آذربائیجان اور اٹلی کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں وزیراعظم میلونی کے ذاتی کردار اور قابل قدر خدمات کو سراہا۔آذربائیجان کے صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون مستقبل میں بھی دونوں ملکوں اور عوام کی خوشحالی کے لیے مزید مضبوط اور وسیع ہوگا۔