ٹانک میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہل کار شہید

2 ماہ قبل
ٹانک میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہل کار شہید

پشاور( ترکیہ خبر) خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او اور پانچ دیگر پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔واقعہ گومل کے علاقے میں پیش آیا، جو کوٹ ولی سے تقریبا 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دھماکے کی شدت کے باعث پولیس کی بکتر بند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شہید ہونے والے اہل کاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔