باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر کے معاون حکمت حاجی یف اور آرمینیا کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری آرمین گریگوریان کے درمیان اہم ورکنگ ملاقات ہوئی۔آذربائیجان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات آرمینیا کے شہر دلیجان میں منعقد ہوئی جس میں دونوں فریقین نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن ایجنڈے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔مذاکرات کے دوران خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے اور دو طرفہ مذاکرات کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔دونوں فریقین نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر اعتماد سازی کے اقدامات کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ تعلقات میں بہتری لائی جا سکے۔ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ورکنگ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ آئندہ ملاقات آذربائیجان میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن ایجنڈے پر اعلیٰ سطحی ملاقات
واپس خبروں پر
Category:
آذر بائیجان