ترکیہ خبر

اسلام آباد میں ہائی الرٹ، سفارتی سرگرمیوں سے قبل سخت سیکیورٹی انتظامات

اسلام آباد میں ہائی الرٹ، سفارتی سرگرمیوں سے قبل سخت سیکیورٹی انتظامات

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) اہم سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حساس مقامات اور ریڈ زون کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ پنجاب بھر سے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جڑواں شہروں کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے رات گیارہ بجے سے بند کر دیے گئے ہیں تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی جانب سفر کرنے والی گاڑیوں کو ضروری جانچ پڑتال کے بعد ہی اڈوں تک جانے کی اجازت دی جائے گی۔