حزب اللہ کا اسرائیل پر طویل فاصلے تک مار کرنے والا راکٹ حملہ، دارالحکومت میں خوف و ہراس

1 ماہ قبل
حزب اللہ کا اسرائیل پر طویل فاصلے تک مار کرنے والا راکٹ حملہ، دارالحکومت میں خوف و ہراس

بیروت/تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ نے لبنان سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے اسرائیلی دارالحکومت اور وسطی و شمالی علاقوں پر حملہ کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق راکٹس کے اسرائیل کے قریب پہنچتے ہی خطرے کے سائرن بج اٹھے اور شہری دیوانہ وار محفوظ پناہ گاہوں یعنی زیر زمین بنکرز کی جانب بھاگ گئے۔یہ اب تک کا حزب اللہ کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل حملہ تھا، جس میں ممکنہ طور پر بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی دارالحکومت میں پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری تھا اور تازہ حملوں سے شہریوں میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کو مختلف مقامات کی جانب جاتے دیکھا گیا، جبکہ امریکا نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کے انخلا کے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی اور فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے بتایا کہ تقریباً 500 امریکی شہریوں سے براہِ راست رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں محفوظ واپس بلایا جا سکے۔