مری شدید برفباری میں سیاح محصور، سڑکیں بند، ملک سردی بھر لو ٹ آئی

2 ماہ قبل
مری شدید برفباری میں سیاح محصور، سڑکیں بند، ملک سردی بھر لو ٹ آئی

اسلام آباد( ترکیہ خبر)ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی متاثر ہو گیا ہے۔ مری، دیامر، نیلم اور ایبٹ آباد کی سڑکیں بند ہیں اور سیاح مقامی علاقوں میں محصور ہو گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری میں رات سے برفباری جاری ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں مزید برف اور بارش کی پیشگوئی ہے۔ مختلف علاقوں میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔حالیہ صورتحال کے پیش نظر مری میں داخلہ صرف مقامی افراد کے لیے محدود کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گاڑیوں میں سنو چین اور ونٹر ٹائر ہونا لازمی ہے اور حفاظتی انتظامات کے بغیر کسی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔سیاحوں اور مقامی افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ موجودہ موسم میں احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔