سپریم کورٹ کابڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کی پروموشن کا حق بحال

2 ماہ قبل
سپریم کورٹ کابڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کی پروموشن کا حق بحال

اسلام آباد( ترکیہ خبر) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی پروموشن میں تاخیر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اہل افسر فخر مجید کی پہلی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی کے دن سے پروموشن بحال کر دی اور پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے واضح کیا کہ اہل سرکاری ملازم کو بروقت پروموشن کا حق حاصل ہے اور انتظامی غفلت یا تاخیر کی سزا ملازم کو نہیں دی جا سکتی۔جسٹس عائشہ ملک نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پروموشن بنیادی حق ہے اور ملازمین کو انتظامی ناکامی کا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ نے سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ وہ پروموشن کے عمل کو بروقت یقینی بنائیں اور اہل ملازمین کو محکمہ جاتی کمیٹی میں شامل کریں۔