شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد( تر کیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی حصے کے موقع پر ریاست کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے کویتی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے مشترکہ عزم کو دہرایا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.