خلیجی کشیدگی کے اثرات، لاہور سے سعودی عرب اور راس الخیمہ کی متعدد پروازیں منسوخ
لاہور( تر کیہ خبر) سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے متعدد پروازوں کی روانگی منسوخ کردی گئی۔ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق ریاض جانے والی نجی فضائی کمپنی کی پرواز ایکس وائے 318، سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 743 اور پرواز آر ایکس 676 منسوخ کردی گئی ہیں۔اسی طرح لاہور سے دمام روانہ ہونے والی پرواز پی کے 725 اور راس الخیمہ جانے والی پرواز جی نائن 855 بھی منسوخی کی فہرست میں شامل ہیں۔پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو سفری مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ہوائی اڈے پہنچنے سے پہلے متعلقہ فضائی کمپنی سے پرواز کے اوقات اور روانگی کی تازہ صورتحال معلوم کرلیں۔واضح رہے کہ پروازوں کی منسوخی کی وجوہات اور اس حوالے سے مزید تفصیلات کی سرکاری سطح پر تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔