آزاد علاقوں میں عظیم واپسی، مزید 50 خاندان اپنے گھروں کو لوٹ گئے
باکو( تر کیہ خبر) صدر الہام علییف کی ہدایت پر آذربائیجان کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں شہریوں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔آذرتاج کے مطابق اس مرحلے میں خوجاوند ضلع کے خوجاوند شہر، قزئی بازار قصبے اور قوزے خیرمان گاؤں میں ایسے خاندان منتقل ہوئے جو ملک کے مختلف علاقوں، بالخصوص ہاسٹلوں، سینیٹوریمز اور انتظامی عمارتوں میں عارضی طور پر مقیم تھے۔حالیہ مرحلے میں خوجاوند شہر میں 33 خاندانوں کے 135 افراد، قزئی بازار قصبے میں 9 خاندانوں کے 44 افراد اور قوزے خیرمان گاؤں میں 8 خاندانوں کے 41 افراد کو منتقل کیا گیا۔اپنے آبائی علاقوں میں واپس آنے والے شہریوں نے ریاست کی جانب سے مکمل سہولیات اور دیکھ بھال فراہم کیے جانے پر صدر الہام علییف اور خاتون اول و نائب صدر مہرِبان علییوا کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے آذربائیجان کی سرزمین کو قبضے سے آزاد کرانے والی بہادر فوج، فوجی جوانوں اور افسران کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ اس جدوجہد میں جانیں قربان کرنے والے شہدا کے لیے مغفرت کی دعا کی۔