حکومت اور جماعت اسلامی میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع

حکومت اور جماعت اسلامی میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع

اسلام آباد ( تر کیہ خبر) حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی ختم کرنے کے معاملے پر بات چیت کا آغاز ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد دفتر خارجہ پہنچ گیا، جہاں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر میں مذاکرات جاری ہیں۔جماعت اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ اور انجینئر نصر اللہ رندھاوا شامل ہیں، جبکہ حکومتی جانب سے اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ مذاکرات میں شریک ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.