ترکیہ خبر

اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی بستیاں کرنے کے اعلان پرعالمی دنیا حیران وپریشان

اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی بستیاں کرنے کے اعلان پرعالمی دنیا حیران وپریشان

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل نے نئی بستیوں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ نے مغربی کنارے میں چونتیس نئی بستیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جبکہ یہ فیصلہ فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر ایک سو تین نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جب کہ اس سے قبل انہتر بستیوں کے قیام کا اعلان کیا جا چکا تھا۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے نے اسرائیلی مبصرین کو بھی حیران کر دیا ہے، جو اسے خطے کی صورتحال پر اثر انداز ہونے والی اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔