ترکیہ خبر

افغانستان میں انسانی بحران اور سخت پابندیوں پر عالمی رپورٹ

افغانستان میں انسانی بحران اور سخت پابندیوں پر عالمی رپورٹ

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک)ایک عالمی جریدے کی رپورٹ میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کو شدید انسانی، معاشی اور سماجی بحران سے تعبیر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں سخت نگرانی، سماجی پابندیوں اور بنیادی آزادیوں پر قدغنوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں عوامی زندگی پر متعدد پابندیاں عائد ہیں۔معاشی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان شدید مالی بحران کا شکار ہے، جس کے باعث کروڑوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بڑی تعداد میں گھرانے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم و سماجی سرگرمیوں پر پابندیوں کے باعث لاکھوں طالبات اعلیٰ تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ میڈیا کی آزادی بھی محدود ہو چکی ہے۔ماہرین کے مطابق خطے کی مجموعی سلامتی کے تناظر میں افغانستان کی موجودہ صورتحال ہمسایہ ممالک کے لیے بھی چیلنج بن رہی ہے، اور معاشی بدحالی و عدم استحکام کے اثرات پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔