ترکیہ خبر

خراب موسم کے باعث باکو،نخچیوان پروازیں منسوخ۔

خراب موسم کے باعث باکو،نخچیوان پروازیں منسوخ۔

باکو( ترکیہ خبر) خراب موسم کے باعث نخچیوان میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے باکو،نخچیوان،باکو روٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔آذربائیجان ایئرلائنز کے مطابق یہ فیصلہ نخچیوان میں مسلسل خراب موسم کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ترجمان کے مطابق موسم بہتر ہونے کے بعد پروازوں کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کو پروازوں میں کسی بھی تبدیلی سے متعلق بروقت اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔