پہلی کاراباخ جنگ کے مزید 5 لاپتا افراد کی شناخت، 21 اگست کو تدفین
باکو( تر کیہ خبر) پہلی کاراباخ جنگ کے دوران لاپتا ہونے والے مزید پانچ افراد کی شناخت مکمل ہوگئی، جن کی تدفین 21 اگست کو مختلف شہروں اور علاقوں میں کی جائے گی۔ریاستی کمیشن برائے جنگی قیدیوں، یرغمالیوں اور لاپتا افراد کے مطابق شہری جمشود حسن خان اوغلو محمدوف کو لاچین کے شہدا قبرستان، فوجی اہلکار سردار جعفر اوغلو اسماعیلوف کو نفتچالا ضلع کے استنلی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔اسی طرح واقف منصم اوغلو محرم وف کو نفتچالا کے شہدا قبرستان، مرشد نادر اوغلو نریمانوف کو ایمیشلی ضلع کے مزرالی گاؤں کے قبرستان جبکہ عاکف جبرائیل اوغلو قربانوف کو بن قادی ضلع کی سلوٹپہ بستی کے شہدا قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔