پشاور( ترکیہ خبر) خیبر پختونخوا کے محکمہ جیل خانہ جات میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو سرکاری نوکری دے دی گئی ہے۔صوبیہ عرف بیبو جیل پولیس کا حصہ بن گئی ہیں اور انہیں اسکیل سات میں وارڈن کے طور پر بھرتی کیا گیا ہے۔محکمہ کے مطابق صوبیہ خان کو کوٹے کے تحت بھرتی کیا گیا ہے اور انہیں پشاور جیل یا جیل ہیڈکوارٹر میں تعینات کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ادارے میں شمولیت اور مواقع کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔
خیبر پختونخوا جیل پولیس میں پہلی بار خواجہ سرا کی بطور وارڈن تعیناتی
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان