مری( ترکیہ خبر) سال نو کے آغاز پر ملکہ کوہسار مری میں پہلی برفباری نے حسین مناظر بکھیر دیے۔ پہاڑوں اور وادیوں پر سفید چادر بچھتے ہی سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ نیو ایئر منانے اور برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے مری پہنچ گئے۔برفباری کے دوران سیاح خوشی سے جھومتے رہے اور حسین مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مصروف دکھائی دیے۔ انتظامیہ نے بڑھتی ہوئی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کے فول پروف اقدامات کیے۔ پھلگراں اور سترہ میل ٹول پلازہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیکڑوں گاڑیوں کو روک دیا گیا، جبکہ مقامی شہریوں کو بھی آگے جانے کی اجازت نہ دی گئی۔چیزوں کی حفاظت اور روانی کو برقرار رکھنے کے لیے چیف ٹریفک آفیسر نے نیو ایئر نائٹ پر برفباری کے دوران تفصیلی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔