اسلام آباد( ترکیہ خبر) روس میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں قومی یکجہتی، استقامت اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔تقریب میں روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، طلبہ، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ معرکۂ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے، جس نے قوم کے اتحاد، جرات اور عزم کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے نہایت ذمہ دارانہ، متوازن اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ردعمل دیا، جسے عالمی سطح پر بھی سنجیدگی سے دیکھا گیا۔سفیر پاکستان کے مطابق اس نازک مرحلے پر سیاسی اور عسکری قیادت نے مکمل ہم آہنگی اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی مفاد اور ملکی دفاع کو یقینی بنایا، جبکہ پاکستانی عوام نے بھی اتحاد و یکجہتی کی مثال قائم کی۔
روس میں معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب کا انعقاد
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان