صدر الہام علی یف کی ہدایت پر عظیم واپسی کے تحت مزید خاندان جبرائیل کے گاؤں شکر بیلی منتقل
باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کی ہدایات کے مطابق عظیم واپسی (گریٹ ریٹرن) منصوبے کے تحت ایک اور مرحلے میں جبرائیل ضلع میں شہریوں کی آبادکاری کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔اس مرحلے میں مجموعی طور پر 46 خاندانوں کے 223 افراد کو جبرائیل ضلع کے گاؤں شکر بیلی میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں مستقل رہائش کے لیے دوبارہ آباد کیا جا رہا ہے۔حکومتی منصوبے کے مطابق یہ عمل مرحلہ وار جاری ہے، جس کا مقصد جنگ کے بعد متاثرہ علاقوں کو دوبارہ آباد کرنا اور شہریوں کو اپنے آبائی علاقوں میں باعزت اور محفوظ زندگی فراہم کرنا ہے۔