تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا کو واضح پیغام بھیجا ہے کہ میزائل پروگرام اور علاقائی اتحادیوں پر بات چیت کرنا ناقابل قبول ہے اور جوہری مذاکرات میں حد سے زیادہ مطالبات کو ترک کیا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصری ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ جوہری مذاکرات میں کچھ معاملات پر اتفاق اور کچھ پر اختلاف موجود ہے، لیکن کسی بھی غلط اندازے یا غیر حقیقی مطالبات سے گریز ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوہری امور سے متعلق اقدامات اور پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور ویانا میں مزید مذاکرات متوقع ہیں تاکہ معاملے کا باہمی رضامندی سے حل نکالا جا سکے۔
جوہری مذاکرات میں حد سے زیادہ مطالبات ناقابل قبول:ایران
1 ماہ قبل