توانائی اور خوراک کے ذخائر مکمل طور پر مستحکم ہیں:نائب صدرایران

1 ہفتے قبل
توانائی اور خوراک کے ذخائر مکمل طور پر مستحکم ہیں:نائب صدرایران

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی اور خوراک کے ذخائر مکمل طور پر مستحکم ہیں اور کسی قسم کی کمی یا بحران کا خدشہ نہیں ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق محمد رضا عارف نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ توانائی، ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔نائب صدر نے کہا کہ عوام کی معمول کی زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، اور ترسیلی نظام، بینکاری خدمات اور ادائیگی کے نظام بلا تعطل کام کر رہے ہیں، جس سے ملک میں معمولاتِ زندگی حسبِ معمول جاری ہیں۔