میکسیکو سٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو سٹی میں جالسکو نیو جنریشن کارٹیل کے سربراہ نیمیسو اوسیگیرا سروینٹس المعروف ال مینچو کی ہلاکت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ کامیاب کارروائی ڈرگ لارڈ کی گرل فرینڈ کے ذریعے ممکن ہوئی، جس کی سکیورٹی ادارے طویل عرصے سے نگرانی کر رہے تھے۔میکسیکو کے حکام نے تصدیق کی کہ ال مینچو تک رسائی اور اس کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی میں اس کی گرل فرینڈ کی نقل و حرکت کو مسلسل ٹریک کیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ڈرگ لارڈ کے ایک قریبی ساتھی نے گرل فرینڈ کو ریاست جالسکو کے علاقے تاپالپا پہنچایا، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ ال مینچو اسی علاقے میں موجود ہے اور گرل فرینڈ سے ملاقات کرے گا۔حکام کے مطابق اسی اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کو حتمی شکل دی گئی اور اس کے نتیجے میں کارٹیل سربراہ ہلاک ہوا۔ اس کارروائی کو میکسیکو کے انسداد منشیات کے اداروں کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
ال مینچو کی ہلاکت، گرل فرینڈ نے سکیورٹی اداروں کو سراغ دیا
1 ماہ قبل