دبئی: امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملہ، آگ اور دھویں کے بادل

1 ماہ قبل
دبئی: امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملہ، آگ اور دھویں کے بادل

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب زور دار دھماکوں کے بعد آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ریاستہائے متحدہ امریکہ کا قونصل خانہ دبئی میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آسمان پر سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔