تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز (آئی آر جی سی) نے امریکا کے ساتھ ہونے والی حالیہ فوجی جھڑپوں سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا، جس سے جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے جواب میں ایرانی فورسز نے امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں پر میزائل حملے کیے۔ بعد ازاں امریکی افواج نے جزیرہ قشم کے جنوب میں ایک ایرانی مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔آئی آر جی سی کے مطابق اس کے ردعمل میں ایران نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی فضائی اڈے پر حملہ کیا، جس میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹرز اور خطے کے ایک ملک میں موجود ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی امریکا کے ساتھ جھڑپوں کی تفصیلات جاری
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں