وا شنگٹن( ماینٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ایران کے شہر اصفہان میں بھاری بمباری کرتے ہوئے ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی میں دو ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر شکن بم استعمال کیے گئے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا بنیادی ہدف اصفہان میں قائم اسلحہ ذخیرہ تھا، جہاں شدید دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔ حملے کے فوراً بعد دھماکوں کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئیں، جن میں تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس کارروائی کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی، جسے ایران کے لیے سخت پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بعض رپورٹس میں اصفہان کو حساس نوعیت کی تنصیبات کا حامل علاقہ بتایا جاتا ہے، تاہم اس حملے میں زیادہ تر فوجی ڈھانچے اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔