ترکیہ خبر

لبنان پر مہلک حملے، سینکڑوں شہادتیں، عالمی سطح پر شدید ردعمل

لبنان پر مہلک حملے، سینکڑوں شہادتیں، عالمی سطح پر شدید ردعمل

لبنان ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی تازہ فضائی حملوں کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں مختلف ممالک اور اداروں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔لبنان کی سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی بمباری میں کم از کم دو سو چون افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار ایک سو پینسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ حملے بیروت، بقاع وادی، جبل لبنان، صیدا اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر کیے گئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی دو مارچ سے جاری فوجی مہم کے بعد لبنان میں سب سے بڑی مربوط کارروائی تھی، جس میں حزب اللہ کے سو سے زائد کمانڈ مراکز اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان، امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا حصہ نہیں ہے اور اسرائیل اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لبنان کو جنگ بندی سے الگ معاملہ قرار دیا ہے، جبکہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ جنگ بندی میں لبنان کو شامل سمجھا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ حالیہ حملوں کے بعد لبنان کی طبی تنظیموں نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے ڈاکٹروں کو فوری خدمات انجام دینے کی اپیل کی ہے، جبکہ بڑے اسپتالوں میں خون کے عطیات کی فوری ضرورت ظاہر کی گئی ہے۔