لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک کو ایران پر ممکنہ امریکی جوہری حملے کا خدشہ لاحق تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان کو بعض حلقوں نے ایران پر جوہری حملے کی دھمکی کے طور پر لیا، جس کے بعد یورپی ممالک نے امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت طلب کی۔ذرائع کے مطابق یورپی ممالک کو اس حوالے سے واضح جواب نہیں دیا گیا، جس کے باعث برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے مشترکہ طور پر سخت مؤقف اختیار کرنے کی تیاری شروع کر دی تھی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی دوران امریکی صدر نے اچانک ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کر دیا، جس سے فوری کشیدگی میں کمی آ گئی۔
ایران پر ممکنہ امریکی جوہری حملے کے خدشات، یورپی ممالک میں تشویش
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں