چینی وفد کا آذربائیجان کے قومی اور شہدا قبرستان کا دورہ

چینی وفد کا آذربائیجان کے قومی اور شہدا قبرستان کا دورہ

باکو( تر کیہ خبر) چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائیشنگ کی قیادت میں آذربائیجان کی نئی آذربائیجان پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ قومی اعزازات کی راہ داری اور شہدا کے قبرستان کا دورہ کیا۔چینی اور آذربائیجانی حکام نے سب سے پہلے جدید آزاد آذربائیجان کے بانی اور قومی رہنما حیدر علیوف کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور پھولوں کی چادر پیش کی۔وفد نے معروف ماہر امراض چشم اور ماہر تعلیم ظریفہ علیوا کی قبر پر بھی پھول رکھے۔بعد ازاں وفد شہدا کے قبرستان پہنچا، جہاں آذربائیجان کی آزادی کے لیے جانیں قربان کرنے والے قومی ہیروز کی قبروں پر پھول نچھاور کیے گئے۔ وفد نے شہدائے آذربائیجان کی یاد میں قائم ابدی شعلے کی یادگار پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.