بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی بھیجے گا۔چینی وزیر خارجہ نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہا۔وانگ ای نے کہا کہ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے ہونے چاہئیں۔چینی وزیر خارجہ نے اس کے علاوہ جہاز رانی کے لیے بحری راستے محفوظ ہونے پر بھی زور دیا اور کہا کہ چین ہر ممکن تعاون کرے گا تاکہ خطے میں استحکام قائم رہے۔
مشرق وسطیٰ میں ثالثی کے لیے نمائندہ خصوصی بھیجا جائے گا:چینی وزیر خارجہ کا اعلان
1 ماہ قبل