ترکیہ خبر

ترکمانستان میں عظیم معمار عجمی نخچیوانی کی 900ویں سالگرہ کی تقریب

ترکمانستان میں عظیم معمار عجمی نخچیوانی کی 900ویں سالگرہ کی تقریب

باکو( ترکیہ خبر) ترکمانستان میں آذربائیجان ثقافتی دنوں کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عظیم آذربائیجانی معمار اور نخچیوانی طرزِ تعمیر کے بانی عجمی ابوبکر اوغلو نخچیوانی کی 900ویں سالگرہ منائی گئی۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ تقریب ترکمانستان اسٹیٹ یونیورسٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ کنسٹرکشن میں منعقد ہوئی، جس میں یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام، پروفیسرز، طلبہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت آذربائیجان نیشنل لائبریری کے ڈائریکٹر پروفیسر کریم طاہیروف نے کی، جنہوں نے عجمی نخچیوانی کو وسطی دور کے آذربائیجانی فنِ تعمیر کا ایک نمایاں معمار قرار دیا، جنہوں نے اپنے دور کے طرزِ تعمیر میں نفاست اور جدت متعارف کرائی۔انہوں نے کہا کہ صدر الہام علییف کے خصوصی حکم نامے کے تحت عجمی نخچیوانی کی 900ویں سالگرہ کو ریاستی سطح پر منایا جا رہا ہے، جبکہ یہ سالگرہ یونیسکو کے 2024–2025 کے یادگاری پروگرام میں بھی شامل ہے۔بعد ازاں آذربائیجان نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکچر اینڈ آرٹ کی پروفیسر رحیبہ علییوا نے "عجمی نخچیوانی اور کلاسیکی آذربائیجانی فنِ تعمیر" کے موضوع پر لیکچر دیا۔مقررین نے کہا کہ عجمی نخچیوانی کی تخلیقات بارہویں صدی کی آذربائیجانی ثقافتی اور فکری ترقی کی علامت ہیں۔ ان کے فن پاروں میں مومنہ خاتون مقبرہ اور یوسف بن قصیر کا مزار اسلامی اور ترک فنِ تعمیر کے شاہکار سمجھے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق عجمی نخچیوانی کا قائم کردہ فنِ تعمیراتی مکتب نہ صرف آذربائیجان بلکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے فنِ تعمیر پر بھی گہرا اثر رکھتا ہے۔