موسمیاتی اہداف کے لیے اقوام متحدہ مذاکرات پر اعتماد مضبوط کرنا ضروری ہے: مکتار بابایف
باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر کے موسمیاتی امور کے نمائندے اور COP29 کے صدر مکتار بابایف نے کہا ہے کہ زیادہ مؤثر موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کے عمل پر اعتماد کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔یہ بات انہوں نے لندن کلائمیٹ ایکشن ویک 2026 کے تحت منعقدہ اعلیٰ سطحی وزارتی مکالمے “لہروں پر سفر: سمندر اور موسمیات، مومباسا سے انطالیہ تک” سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مکتار بابایف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنسوں (COP) کے تحت مذاکراتی عمل میں شفافیت اور اعتماد بڑھانا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے COP31 کی مشترکہ صدارت کرنے والے ترکیہ اور آسٹریلیا کی ترجیحات کو بھی اہم قرار دیا، جن میں موسمیاتی وعدوں پر عملدرآمد، بجلی کاری (الیکٹریفیکیشن)، ماحولیاتی لچک میں اضافہ اور فیصلوں پر عملی عملدرآمد شامل ہیں۔