اردن کے وزیر خارجہ کا آذربائیجان کا دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع

اردن کے وزیر خارجہ کا آذربائیجان کا دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع

باکو( ترکیہ خبر)اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و بیرون ملک مقیم شہریوں کے امور کے وزیر ایمن الصفدی آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔رپورٹس کے مطابق دورے کے دوران ایمن الصفدی 8 جولائی کو اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیہون بائراموف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ جیہون بائراموف اور ایمن الصفدی کے درمیان آخری ملاقات رواں سال اپریل میں ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ سفارتی فورم کے موقع پر ہوئی تھی۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.