باکو میٹرو کے نئے اسٹیشن کا نام 20 ستمبر رکھنے کا فیصلہ

باکو میٹرو کے نئے اسٹیشن کا نام 20 ستمبر رکھنے کا فیصلہ

باکو( تر کیہ خبر) باکو میٹرو کے نئے اسٹیشن کا نام ’’20 ستمبر‘‘ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم علی اسدوف نے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔حکم نامے کے مطابق 20 ستمبر 2023ء کو آذربائیجان کے تمام علاقوں میں ملکی خودمختاری بحال ہونے کے واقعے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر الہام علی یوف کی تجویز پر نئے میٹرو اسٹیشن کا نام ’’20 ستمبر‘‘ رکھا گیا ہے۔نیا اسٹیشن باکو کے نسیمی ضلع میں جلیل محمد قلی زادہ اسٹریٹ کے 194 نمبر پر واقع ہے۔حکم نامے میں باکو شہر کی انتظامیہ اور باکو میٹرو کی انتظامیہ کو فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.