باکو انیشی ایٹو گروپ کی کورسیکا اسمبلی کے اقدام کی شدید مذمت
باکو( تر کیہ خبر) باکو انیشی ایٹو گروپ (بی آئی جی) نے کورسیکا اسمبلی کی جانب سے نام نہاد ’’آرتساخ جمہوریہ‘‘ اور آذربائیجان میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے والے آرمینی شہریوں سے متعلق ابتدائی قانون سازی کے اقدام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔بی آئی جی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام یک طرفہ، سیاسی محرکات پر مبنی اور اشتعال انگیز نوعیت کا ہے، جو ریاستوں کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام فرانس کی سرکاری خارجہ پالیسی کے مؤقف سے مماثلت رکھتا ہے اور اسے کورسیکا کے عوام کی آزاد سیاسی رائے کا حقیقی اظہار قرار نہیں دیا جا سکتا۔باکو انیشی ایٹو گروپ نے کہا کہ اس اقدام کی حمایت کرنے والے عناصر کورسیکا کے قومی مفادات، زبان، ثقافت اور شناخت کے تحفظ کے بجائے فرانس کے خارجہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بن رہے ہیں، جس سے ان کا کردار آزاد نمائندوں کے بجائے سیاسی آلہ کاروں جیسا دکھائی دیتا ہے۔