ترکیہ خبر

باکو میں کلاسک اور سپر کارز فیسٹیول کا شاندار انعقاد مکمل

باکو میں کلاسک اور سپر کارز فیسٹیول کا شاندار انعقاد مکمل

باکو ( ترکیہ خبر) آذربائیجان آٹوموبائل فیڈریشن (AAF) اور نذیر ہولڈنگز کے اشتراک سے منعقد ہونے والا “کلاسکس اینڈ سپر کارز” فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔یہ فیسٹیول 6 اور 7 جون کو سی بُریڈ نیشنل پارک کے علاقے میں منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں نایاب اور جدید گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔تقریب میں کلاسک کاریں، اسپورٹس کاریں اور جدید سپر کارز خصوصی توجہ کا مرکز رہیں، جبکہ آذربائیجان آٹوموبائل فیڈریشن کی اپنی خصوصی کلیکشن بھی نمائش میں شامل تھی۔منتظمین کے مطابق فیسٹیول میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کی جانب سے بھی مختلف نایاب اور قیمتی گاڑیاں پیش کی گئیں، جنہوں نے شرکاء اور شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔فیسٹیول کا مقصد آٹوموبائل کلچر کو فروغ دینا اور عوام کو نایاب و جدید گاڑیوں سے روشناس کرانا تھا۔