باکو میں تاجکستان کی آزادی کی 35ویں سالگرہ پر پروقار تقریب کا انعقاد
باکو( تر کیہ خبر)کو تاجکستان کی ریاستی آزادی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر باکو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب آذربائیجان میں تاجکستان کے سفارت خانے کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں حکومتی اور ریاستی نمائندوں، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، ارکان پارلیمنٹ، کاروباری، علمی اور ثقافتی شعبوں سے وابستہ شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے شرکت کی۔آذربائیجان میں تاجکستان کے سفیر الہام عبدالرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادی کے بعد تاجکستان کی جانب سے سیاسی، سماجی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں حاصل کی گئی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے وزیر برائے ڈیجیٹل ترقی اور مواصلات رشاد نبی یوف نے تاجکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تزویراتی شراکت داری کو مستقبل میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران مہمانوں کے لیے تاجکستان کے روایتی لوک گیتوں اور رقص پر مشتمل شاندار ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر تاجکستان کی روایتی دستکاری کے نمونوں کی نمائش بھی منعقد کی گئی۔ نمائش میں تاجکستان کے قومی ملبوسات، روایتی کڑھائی کے نمونے اور مقامی ماہر کاریگروں کے تیار کردہ مختلف فن پارے پیش کیے گئے۔