باکو انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کی برقی اسناد پر دستخط مکمل
باکو( تر کیہ خبر) باکو انجینئرنگ یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2025-26ء کے بیچلر ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ کی برقی اسناد پر دستخط کا عمل مکمل کرلیا گیا۔یونیورسٹی کے ریکٹر یعقوب پیری یوف نے اعلیٰ اور ثانوی خصوصی تعلیم کے نظام کے ذریعے تمام شعبوں سے فارغ التحصیل طلبہ کی برقی اسناد پر دستخط کیے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق برقی اسناد کی تیاری اور اجرا آذربائیجان کے قانونِ تعلیم کی شق 27 اور کابینہ کی جانب سے منظور کردہ اعلیٰ تعلیم کے مختلف درجات کی ریاستی تعلیمی اسناد کی تفصیلات اور اجرا کے ضوابط کے مطابق کیا گیا ہے