آذربائیجان کی آبادی میں 9 ہزار سے زائد افراد کا اضافہ
باکو( تر کیہ خبر)آذربائیجان کے سرکاری ادارہ شماریات کے مطابق سال 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک کی آبادی میں 9 ہزار 287 افراد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یکم جون 2026 تک آبادی 1 کروڑ 27 لاکھ 16 ہزار 638 تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق آذربائیجان کی مجموعی آبادی کا 54.3 فیصد حصہ شہری علاقوں میں جبکہ 45.7 فیصد افراد دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔صنفی تناسب کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی آبادی میں مردوں کا تناسب 49.8 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 50.2 فیصد ہے۔