یونیسکو میں آذربائیجان کے نئے مستقل نمائندے نے اسناد پیش کردیں

یونیسکو میں آذربائیجان کے نئے مستقل نمائندے نے اسناد پیش کردیں

پیرس( تر کیہ خبر) یونیسکو میں آذربائیجان کے نئے مستقل نمائندے فخرالدین اسماعیلوف نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔ملاقات کے دوران آذربائیجان اور یونیسکو کے درمیان موجودہ تعاون اور مستقبل میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب مختلف شعبوں میں شراکت داری مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔فخرالدین اسماعیلوف نے باکو میں 27 سے 29 اکتوبر تک ہونے والے بین الثقافتی مکالمے کے ساتویں عالمی فورم کی تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔انہوں نے فورم کی کامیاب میزبانی کے لیے آذربائیجان اور یونیسکو کے درمیان قریبی رابطے اور مشترکہ کوششوں کو ضروری قرار دیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.