آذربائیجانی صحافیوں کا ازبک میڈیا مرکز کا دورہ

آذربائیجانی صحافیوں کا ازبک میڈیا مرکز کا دورہ

باکو( تر کیہ خبر)ازبکستان کے دورے پر موجود آذربائیجان کے میڈیا نمائندگان نے 18 اگست کو ازبکستان کے صدر کی انتظامیہ کے تحت قائم میڈیا مواد کی ترقی کے مرکز کا دورہ کیا۔آذربائیجان کے معروف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے 20 نمائندوں پر مشتمل وفد اس دورے میں شریک ہے۔دورے کے دوران آذربائیجانی صحافیوں کو مرکز کی سرگرمیوں اور میڈیا مواد کی تیاری، سماجی رابطوں کے ذرائع اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے متعلق ریاستی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد نے میڈیا کے شعبے کو فروغ دینے، صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے اور عالمی سطح پر ازبکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے اقدامات سے بھی واقفیت حاصل کی۔شرکا کو مرکز کی جانب سے جاری مختلف منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا اسٹارٹ، ڈیبیو اور فکرب لائب منصوبوں، ’’اورا ڈاٹ یو زیڈ‘‘ پلیٹ فارم اور موبائل صحافت، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور جدید ڈیجیٹل ابلاغ سے متعلق تربیتی پروگراموں پر بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.