آذربائیجان اور ازبکستان کے تعلقات اتحاد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: الہام علییف

آذربائیجان اور ازبکستان کے تعلقات اتحاد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: الہام علییف

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ازبکستان کی قومی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آذربائیجان اور ازبکستان کے برادرانہ تعلقات حالیہ برسوں میں غیر معمولی طور پر مضبوط ہوئے ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اتحاد کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں۔صدر الہام علییف کے مطابق دونوں ممالک کے روابط مشترکہ تاریخ، ثقافت، زبان، اخلاقی اقدار اور عوام کے باہمی اتحاد و یکجہتی کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہی بنیادوں کی بدولت دوطرفہ تعلقات نے حالیہ برسوں میں نئی جہت اختیار کی ہے۔انہوں نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کے ساتھ اپنی ذاتی دوستی، باہمی اعتماد اور احترام کو دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مرزیایوف نے آذربائیجان اور ازبکستان کی دوستی، اتحاد اور شراکت داری کے فروغ کیلئے مسلسل اور بھرپور کوششیں کی ہیں، جس کی آذربائیجان میں قدر کی جاتی ہے۔آذربائیجانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی رابطے انتہائی مضبوط سطح پر ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اعلیٰ سطح پر باہمی دوروں کی تعداد 15 رہی، جبکہ مسلسل رابطوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.