آذربائیجان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا نیٹ ورک بے نقاب
باکو ( تر کیہ خبر) آذربائیجان کی ریاستی سلامتی سروس کی جانب سے انسداد دہشتگردی اور تفتیشی کارروائیوں کے دوران آذربائیجانی اور غیرملکی شہریوں کی خفیہ تنظیم سازی، دہشتگردی کی تیاری اور دہشتگردی کی مالی معاونت سے متعلق جرائم کا انکشاف ہوا ہے۔آذرتاج کو ریاستی سلامتی سروس کی جانب سے بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران ’’سمگیت جماعت‘‘ نامی دہشتگرد گروہ میں جرائم کے ارتکاب پر پہلے سزا پانے والے ووگار عبداللہ یوف کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس نے آذربائیجانی شہریوں جلال حاجی یوف، جاوید علی یوف، نجات احمدوف، ناظم علی یوف، الکین حسن زادے اور دیگر افراد کے ساتھ مبینہ طور پر آذربائیجان میں سماجی اور مذہبی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کیلئے مجرمانہ رابطہ قائم کیا۔ریاستی سلامتی سروس کے مطابق مذکورہ افراد کی جانب سے اس مقصد کیلئے کی جانے والی خفیہ ملاقاتوں اور ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرکے قانونی طریقہ کار کے مطابق دستاویزی شکل دی گئی۔