آذربائیجان، ترکیہ کا بین الاقوامی ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی (ایڈا) اور ترکیہ کی تعاون و رابطہ کاری ایجنسی (ٹیکا) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، مشترکہ منصوبے نافذ کرنے اور تجربات و معلومات کے تبادلے کی راہ ہموار ہوگی۔دستاویز کے مطابق یہ معاہدہ بین الاقوامی ترقی کے شعبے میں آذربائیجان اور ترکیہ کے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ شراکت دار ممالک میں مشترکہ کوششوں کو وسعت دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔